مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ریاض پہنچنے پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں امیر قطر کے استقبال کے جواب میں رئیسی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال سے ہمارے اور امت اسلامیہ کے لیے کچھ نہیں بچا (کوئی خوشی نہیں بچی) ہے۔
واضح رہے کہ ایران صدر اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے گئے ہیں۔ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا 11 سال بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔
آج صبح سعودی عرب روانگی سے قبل رئیسی نے کہا کہ اس دورے کا اصل مقصد مسئلہ فلسطین کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرنا ہے اور اس کے انعقاد کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: فلسطین امت اسلامیہ اور پوری دنیا کے مسلمانوں کا اہم مسئلہ ہے، بلکہ انسانیت اور پوری دنیا کے تمام اہل فکر و نظر لوگوں کا مسئلہ ہے۔ جو ان دنوں لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر آچکے ہیں اور صیہونی حکومت کے ظلم و ستم اور امریکہ کی اس نسل کشی کی حمایت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ آج دنیا کو امریکیوں کے اصل چہرے کو جان لینا چاہیے کہ بقول رہبر معظم انقلاب کے کہ بظاہر اچھی وضع قطع اور مخملی ہاتھوں کے ساتھ وہ کیسے مظلوم قوموں کے خلاف جرائم کے بانی اور حامی ہیں۔
صدر نے مصر میں اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں رکاوٹ کو حالیہ واقعات میں امریکیوں کے جھوٹ قرار دیتے ہوئے مزید کہا: "آج دنیا کو امریکیوں کا اصل چہرہ جان لینا چاہیے کہ کہ بقول رہبر معظم انقلاب کے کہ بظاہر اچھی وضع قطع اور مخملی ہاتھوں کے ساتھ وہ کیسے مظلوم قوموں کے خلاف جرائم کے بانی اور حامی ہیں۔
آپ کا تبصرہ